مشکے اور آواران میں 3 کارروائیوں میں5 فوجی اہلکار ہلاک کیے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں مشکے اور آواران میں 3 کارروائیوں میں پاکستانی فورسز کی 5 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 31 دسمبر کی شام مشکے کے علاقہ میانی قلات میں قائم قابض پاکستان کے فوج کیمپ پر تین اطراف سے حملہ کرکے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں کے حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ جبکہ اسی روز سہ پہر کے وقت سرمچاروں نے مختلف دستوں کی صورت میں مشکے کے علاقوں خالد آباد، میانی قلات اور بانسر میں گشت کرکے عوام سے خطاب کیا، اور عوام کو باور کرایا کہ آزادی کی جدوجہد میں عوام کی حمایت و مدد سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یکم جنوری کی دوپہر کے وقت آواران کے علاقہ بزداد پمپ کے مقام میں قابض فوجی قافلے کی سیکیورٹی پر مامور دو اہلکاروں کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کی اسنائپر ٹیم نے حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ دو گھنٹے بعد اسی علاقے میں تھوڑی دور کنڈور کے مقام پر سرمچاروں نے گھات لگا کر دشمن فوج کے 6 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے دو گاڑیوں کو ہدف بنایا۔ حملے کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مشکے اور آواران میں قابض پاکستانی فوج کے خلاف تین کارروائیوں میں پانچ اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article