ایران : مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف مظاہرے جاری، تصادم سے سیکورٹی اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایران میں چار روز سے مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران تصادم میں پاسدران انقلاب کے ایک اہلکار کی ہلاکت ہوئی ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایران کے پاسدران انقلاب سے منسلک گروپ بسیج کے ایک اہلکار کوہدشت شہر میں ایک تصادم کے دوران ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں 13 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ایران میں چار روز سے کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کی عدلیہ سے وابستہ میزان نیوز ایجنسی نے علاقائی چیف جسٹس سعید شاہواری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امیر حسام خدااری فرد کو جمعرات کو مغربی صوبہ لرستان کے شہر کوہدشت میں قتل کیا گیا۔

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ سکیورٹی فورسز کے متعدد ارکان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تصدیق شدہ فوٹیج میں اسی دن سکیورٹی فورسز کو شہر میں مظاہرین پر فائرنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔

جمعرات کو جنوبی صوبے فارس اور مغربی صوبوں ہمدان اور لرستان میں بھی تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دارالحکومت تہران کے حکام نے اتوار کو دارالحکومت میں شروع ہونے والی بدامنی پر قابو پانے کی بظاہر کوشش میں بدھ کو بینک کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

ان مظاہروں کو 2022 میں نوجوان خاتون مہسا امینی کی حراست میں ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں کے بعد سے سے بڑے مظاہرے قرار دیا جا رہا ہے۔

Share This Article