وی بی ایم پی کے جاری احتجاجی کیمپ بیبرگ قمبرانی اور ذیشان کے لواحقین کی شرکت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ 6399 ویں روز بھی جاری رہا۔

بیبرگ قمبرانی اور ذیشان کے لواحقین نے کیمپ میں شرکت کی اور کہا کہ تمام تر کوششوں اور پرامن احتجاج کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل سکا، جس کے باعث خاندان شدید اذیت کا شکار ہیں۔

لواحقین کے مطابق بیبرگ قمبرانی کو 25 دسمبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے کلی قمبرانی، کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا، جبکہ ذیشان 2015 سے سریاب، کوئٹہ سے لاپتہ ہیں۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیا کہ بیبرگ قمبرانی، ذیشان سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہے تو اسے منظرِ عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article