کوئٹہ: وی بی ایم پی کے جاری احتجاجی کیمپ میں ماما قدیر کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ میں ماما قدیر کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی جاری ہے ۔

کیمپ 6042ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جہاں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیااور ماما قدیر کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

فاتحہ خوانی میں لاپتہ افراد کے لواحقین، سماجی و سیاسی کارکنان اور مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں، جو ماما قدیر کی جدوجہد اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

شرکاء نے ماما قدیر کی انسانی حقوق اور جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شرکاء نے جبری گمشدگیوں کے فوری خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دیرینہ مسئلے کا حل انسانی حقوق کے تقاضوں کے مطابق کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ طویل عرصے سے اذیت کا شکار ہیں اور ریاستی اداروں کو اس معاملے میں فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Share This Article