دکی : کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں ایک کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن ہلاک جبکہ ایک بے ہوش ہوگیا۔

لیبر ذرائع کے مطابق واقعہ کان میں کام کے دوران پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ مزدوروں کو فوری طور پر کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے کانکن کی شناخت محمد نظر ولد بلوچ خان خروٹی ساکن کلی ملا عبداللہ دکی کے نام سے ہوئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والے کانکن کی شناخت رفیع اللہ ولد محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق بے ہوش کانکن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Share This Article