ضلع کیچ: گومازی میں پاکستانی فورسز پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

کہا جارہا ہے کہ حملہ آج دوپہر تمپ کے علاقے گومازی میں قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہوا جہاں مسلح افراد نے فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران فائرنگ ہوتی رہی جبکہ زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم نقصانات کی نوعیت حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

سرکاری سطح پر مذکورہ حملے کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article