پنجگور: پاکستانی فوج کا 4 افراد کو مارنے کا دعویٰ، لاشیں ہسپتال منتقل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

پاکستانی فوج نے بلوچستان کے ضلع کیپنجگور کے علاقے تسپ ڈمب میں 4 افرادکو ایک جھڑپ میں مارنے کا دعویٰ کیا ہے جن کی نعشیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجگور کے علاقے تسپ ڈمب میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک افراد کی لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت مطلب ولد عبدالقادر سکنہ عیسیٰ اور حاکم یوسف ولد حاصل خان سکنہ کلگ تسپ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دو دیگر افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں اور حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں 25 دسمبر کو قلات اور کوہلو میں آئی ایس پی آر نے 13 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا جن کی لاشوں کے حوالے سے تاحال کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

پنجگور میں مارے جانے والے افراد کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ پہلے سے جبری لاپتہ افراد ہونگے جنہیں جعلی کارروائی میں ماوارئے عدالت و قانون قتل کردیا گیا ہے۔

Share This Article