پنجگور سے 2 نوجوان فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ، بلیدہ سے ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز 2 بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ ضلع کیچ کے علاقے ایک جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیاہے۔

پنجگور سے گذشتہ روز 24 دسمبر کو تسپ میں فورسز نے رات 3 بجے ایک گھرپر چھاپہ مارکر 2 نوجوان بھائیوں کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے گئے دونوں کی بھائیوں کی شناخت شعور احمد اور حمیس احمد ولد جان محمد کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

لاپتہ کئے گئے ایک بھائی محکمہ زراعت میں ملازم ہے جبکہ ایک دکاندار ہے۔ دونوں کی عمریں 21 اور 24 بتائی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے پانچ مہینے قبل جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ایک نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت قمبر ولد نور علی کے نام سے ہوگئی ہے۔

Share This Article