پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کرک کے علاقے گرگری میں پولیس کی موبائل وین پر مسلح افراد کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
گرگری کی مقام پر گیس کی وسیع ذخائر ہیں اور یہاں سے قدرتی گیس کی ترسیل ملک کے مختلف علاقوں کو کی جاتی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے کرک اور اس کی قریبی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔