شہید صحافی ساجد حسین کی جسد خاکی کو آج بلوچستان لایاجائیگا

0
884

شہید بلوچ صحافی ساجد حسین کی جسد خاکی کویورپی ملک سویڈن سے آج شام بلوچستان لایا جائے گا ۔

فیملی ذرائع کے مطابق آج شام بروزجمعہ کو شہید ساجد حسین کی جسد خاکی کو اس کی آبائی علاقے نذرآبادمیں لایا جائے گا اور اس کے بعد شہید کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور پھر ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں اسے سپرد خاک کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ساجد حسین بلوچ رواں سال دو مارچ کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم سے قریبی شہر اپسالہ جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے اور تقریباً دو ماہ کی گمشدگی کے بعد 23 اپریل کو اپسالہ کے شمالی علاقے میں دریائے فیرس سے ان کی لاش ملی تھی۔

گذشتہ مہینے سویڈن میں استغاثہ حکام نے صحافی ساجد حسین بلوچ کی موت کی تفتیش میں کسی جرم کے امکان کو رد کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سویڈ ن حکام کی جانب سے کیس ختم کرنے کے بعد لاش کو ورثے کے حوالے کردیا گیا ہے جسے آج اس کی آبائی علاقے نذر آبادمیں لایا جا رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here