غزہ میں اسرائیلی حملے میں حماس کا سینئررہنما رائید سعد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

غزہ میں اسرائیلی حملے میں حماس کا سینئر رہنما رائید سعد ہلاک ہوگیا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں کیے گئے ایک حملے میں حماس کی سنیئر قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی کی فوج اور سیکیورٹی ایجسنی شین بٹ نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے حماس کے رہنما رائید سعد کو ہلاک کر دیا ہے وہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ میں ہتھیاروں کے شعبے کے سربراہ تھے۔

سعد کا شمار القسام بریگیڈ کے سنئیر ترین رہمناؤں میں ہوتا ہے جنھوں نے سات اکتوبر 2023 کے حملے کی قیادت کی تھی۔

حماس کے شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں رائید سعد ہلاک ہوئے اور دیگر چار افراد زخمی ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ حملے کے سبب گاڑی کے قریب سے گزرنے والے کئی اور افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حماس کے مقامی رہنما کے مطابق اس حملے میں رائید سعد کے علاوہ حماس کے ایک اور رہنما بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی افواج آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ غزہ میں کئی اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں سعد شامل ہیں۔

سعد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اکتوبر میں جنگ بندی کے بعد سے تشکیل پانے والے فوجی کونسل میں شامل ہیں۔

اس سے پہلے بھی اسرائیل نے متعدد مرتبہ انھیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ وہ طویل عرصے سے اسرائیل کو سب سے زیادہ مطلوب حماس کے رہنمائوں میں ایک تھے جنھیں اسرائیل دو دہائیوں سے مارنے کو کوشش کر رہا تھا۔

Share This Article