ڈیرہ مراد جمالی کا رہائشی نوجوان گوادر سے فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو پاکستانی فورسز نے گوادر سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔

جبری لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت اشرف سولنگی ولد عجب خان سولنگی کے نام سے ہوگئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ اشرف سولنگی گوادر میں پٹرول کا کاروبار کرتا ہے۔

اشرف سولنگی کی جبری گمشدگی کا واقعہ چار پانچ دن قبل پیش آیاتھا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز ہاتھوں نوجوان کی گرفتاری کے بعد ان کے بارے میں اب کوئی معلومات نہیں ہیں۔

دوسری جانب اہل خانہ نے انھیں بازیاب کرنے کی اپیل کی ہے۔

Share This Article