پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں ایچ نائن سیکٹر میں واقع نمل یونیورسٹی میں دھماکہ ہوا ہے جس میں جانی نقصا ات کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق کلاس روم میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 طالبعلموں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر کی وجہ سے ہوا یا کسی دیسی ساختہ ڈیوائس سے، تحقیقات جاری ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکہ کیمپس کے شعبہ آرٹس اینڈ ہیومینٹیز بالخصوص انٹرنیشنل ریلیشنز (IR) ونگ میں ہوا۔