ڈیرہ مراد جمالی سے 2 نوجوان اغوا،ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے 2 نوجوانوں مسلح افراد نے اغوا کرلیا جبکہ ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدودسے گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر جاوید رڈ اور وحید سولنگی نامی 2 نوجوانوں کو انکی گاڑی سے اتار کراغواءکرلیا اورنامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ایک دوسرے واقعہ میں  ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود میں شاہراہ پر ایک تیز رفتار مزدا ٹرک نے نیشنل ہائی وے پولیس کی گشتی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سفر دین کھوسو شدید زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرلیا ۔

ڈیرہ اللہ یار سٹی پولیس تھانے کی حدود ڈی ایچ او آفس کے قریب رکشے میں سوار شخص کا کپڑا رکشے کی چین میں پھنسنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی اور مزیدکارروائی شروع کردی۔

Share This Article