بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ربی کے مقام پر محکمہ ایریگشن کے ایکسیویٹر ڈرائیور کو نا معلوم مسلح افراد نے اغواءکر لیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق نصیرآباد نوتال پولیس تھانے کی حدود ربی بغداد پل کے مقام پر محکمہ آبپاشی ڈیرہ مراد جمالی کے ایکسیویٹر ڈرائیور غلام حسین کو اغواءکر لیا گیا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی ،پولیس نے ناکہ بندی کرکے اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی گئی۔