پاکستان میں شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہے ، ایچ آر سی پی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہیں۔

ایچ آر سی پی کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرتی ہے اور حکومتی اختیار بڑھاتی ہے جو اختیارات کا توازن رکھنے کے نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہےکہ عوامی عہدوں والے افراد کو تاحیات استثنیٰ دینا بھی غیر ضروری طاقت پیدا کرتا ہے لہٰذامضبوط اور منتخب مقامی حکومتیں جمہوریت کے لیے ضروری ہیں۔

ایچ آر سی پی نے جبری گمشدگیوں، بغیر قانونی کارروائی کے حراستی مراکز اور شیڈول فورتھ کے غلط استعمال کو فوری طور پر ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔

Share This Article