قلات سے 2 افراد کی نعشیں برآمد، دونوں کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے قلات سے ایک ہی دن میں 2 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں سروں میں گولیاں مارکر قتل کر دیا گیاہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قلات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو نامعلوم افراد کی نعشیں مختلف علاقوں سے برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک شخص کی نعش قلات کے علاقے زیارت سے برآمد ہوئی جس کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا جہاں مقتول کی شناخت امتیاز ولد عالم خان شیخ مینگل سکنہ لنگاری کے نام سے ہوگئی ہے ۔

قلات پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

جبکہ دوسری نعش قلات کے علاقے سنگداس سے برآمد ہوئی جنہیں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دونوں مقتولین کو سروں میں گولیاں مارنے کی وجہ سے شناخت کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Share This Article