بلیدہ سے برآمد لاش کی شناخت لاپتہ اسکول ٹیچر کے طور پر ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے ملنے والے لاش کی شناخت پرائیوٹ اسکول کے لاپتہ ٹیچر کے طور پر ہوگئی ہے۔

بلیدہ میں بدھ کی شب ریکو ندی سے ایک خستہ حال لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت اب پرائیوٹ اسکول ٹیچر ایاز بلوچ ولد محمد اکبر ساکن میناز بلیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کا دعوی ہے کہ ایاز بلوچ کو 12 نومبر 2025 کو اسکول سے گھر آتے ہوئے راستے میں مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈ کے ناموں سے مشہور اسلحہ بردار کارندوں نے جبری لاپتہ کیا تھا۔

فیملی کی طرف سے جمعرات کی صبح 11 بجے میناز میں نماز جنازہ کی ادائیگی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Share This Article