بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں قبرستان لیویز چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں چوکی انچارج دفعدار سعد اللہ ہلاک ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ کے رہائشی فقیر اچکزئی اور لیویز فورس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار ہلاک ہوگیاہے۔
فقیر اچکزئی نے لیویز فورس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فاتحہ پر جارہے تھے کہ اس اثناءمیں لیویز فورس نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے ان کے دو ساتھیوں کو قتل کیا۔
واقعے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ قلعہ عبداللہ کے مقام پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔