بلیدہ و پنجگور سے فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 2 نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میناز کے رہائشی عادل ناصر پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے 6 دن بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق عادل کی واپسی سے علاقے میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوا ہے۔

علاقائی سماجی حلقوں نے عادل کی باحفاظت واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے تسپ غریب آبادسے فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے جہا نگیر بلوچ ولد شبیر احمد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

جہانگیر بلوچ کو گذشتہ روز 16 دسمبر کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا اور اسی روز وہ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

Share This Article