امریکی کانگریس کے ایوان زیریں نے ملکی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کا معاہدہ منظور کر لیا ہے۔
اس معاہدے کے حق میں 222 جبکہ مخالفت میں 209 ووٹ پڑے۔ چھ ڈیموکریٹ ارکان نے بھی ریپبلیکنز کا ساتھ دیتے ہوئے اس معاہدے کی منظوری کے لیے ووٹ دیا۔
43 دن سے جاری شٹ ڈاؤن کی وجہ سے حالیہ ہفتوں میں ہزاروں سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں جبکہ جبکہ کئی کو فار لو (رخصت) اور کئی کو نکالا جا چکا ہے۔
پیر کے روز امریکی سینیٹ نے حکومتی فنڈنگ کے متعلق اہم بل منظور کیا تھا۔
یہ بل اب منظوری کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس جائے گا۔ وہ آج ہی وائٹ ہاؤس میں اس پر دستخط کریں گے۔