بلوچستان کے علاقے خاران سے سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین صغیر بادینی مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق خاران کوئٹہ شاہراہ برشونکی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کے دوران نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خاران صغیر احمد بادینی کو مسلح افراد نے حراست میں لے لیا ہے جس بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
اب تک سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین سے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آسکا ۔
واضع رہے اس سے قبل بھی سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین صغیر بادینی لجے کے علاقے میں مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہوچکا ہے اور دو ہفتے کے بعد بازیاب ہوگئے تھے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔