چینی کمپنیوں اور سنجرانی کمپنی کے درمیان بلوچستان کے مائننگ سے متعلق معاہدہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

چین کی معدنیاتی کمپنی گوانگ ڈونگ ہونگ دا اور پاکستان کی سنجرانی مائننگ کمپنی (ایس ایم سی) کے درمیان چین کے شہر گوانگژو میں ایک مفاہمتی یادداشتِ پر دستخط ہو گئے جس کا مقصد بلوچستان میں معدنیات کی تلاش اور پراسیسنگ کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے.

یہ بات ہونگ دا نے اس ہفتے اپنے اعلامیے میں بتائی۔

معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں ایک مشترکہ ادارہ قائم کریں گی جس کا مجوزہ نام پاک-ہونگ دا مائننگ سروسز اینڈ مینجمنٹ کمپنی ہوگا۔ یہ کمپنی معدنیاتی خدمات فراہم کرے گی، وسائل کے حصول کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی اور پاکستان کے جنوب مغربی خطے میں معدنیات کی جدید پراسیسنگ کے نظام کو فروغ دے گی۔

گوادر پرو کے مطابق گوانگ ڈونگ ہونگ دا تکنیکی مہارت اور انتظامی معاونت فراہم کرے گی، جبکہ ایس ایم سی اپنے مقامی نیٹ ورک اور وسائل سے فائدہ اٹھائے گی۔

معاہدے پر گوانگڑو میں سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، جو ایس ایم سی کے چیئرمین بھی ہیں، اور لیانگ فا گوانگ ڈونگ ہونگ دا کے قائم مقام جنرل مینیجرنے دستخط کیے۔

گوادر پرو کے مطابق بلوچستان میں قائم سنجرانی مائننگ کمپنی کے پاس تانبے، کوئلے، سنگِ مرمر اور اونیکس کے قابلِ ذکر ذخائر ہیں اور یہ مقامی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی سول اور عسکری اسٹیبلشمنٹ ملک کی ڈوبتی معیشت کوبچانے کے نام پر اس وقت بلوچستان کی قومی معدنی دولت کو عالمی منڈیوں میں اونے پونے داموں پیچ کر پوری لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں۔

Share This Article