بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد کی ناکہ بندی کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ ناکہ بندی کئی گھنٹوں سے جاری ہے جہاں مسلح افراد اسنیپ چیکنگ کر رہے ہیں ۔
کہا جارہا ہے کہ ناکہ بندی و اسنیپ چیکنگ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔
دوران ناکہ بندی مسلح افراد نے ایک ڈمپر ٹرک کو آگ لگا دی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے جائے وقوعہ پر موجود ایک اور مسلح شخص کا اسلحہ ضبط کرکے اسے غیر مسلح کردیا۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن رواں سال اس طر ح کی ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں کرتی رہتی ہیں۔