راجن پور: بگٹی قبیلے کے 5 افراد کو فورسز نے قتل کر دیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو پنجاب پولیس نے جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا

بی آر پی کے مطابق پنجاب پولیس نے پانچ لاپتہ افراد کو ایک جعلی مقابلے میں قتل کر کے ان کی لاشیں راجن پور کے علاقے عربی ٹبہ کے مقام پر پھینک دی ہیں۔

راجن پور سے ملنے والی لاشوں کی شناخت دوست محمد بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں آٹھ ماں قبل کراچی سے لاپتہ کیا گیا تھا، غلام حسین بگٹی جو پانچ ماہ قبل کندھ کوٹ سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغوا ہوئے جبکہ ماسٹر علی بگٹی کو راجن پور سے سی ٹی ڈی نے گذشتہ سال چھ نومبر کو اغواء کیا تھا اور رمضان بگٹی کو ایک سال قبل ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹ فیڈر سے ایف سی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا تھا۔

عطا محمد بگٹی ایک سال قبل پنجاب کے شہر بہاولپور میں علاج کے غرض سے گئے تھے جہاں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اسے بیماری کی حالت میں اغواء کیا۔

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا عید منا رہی ہے جبکہ پاکستان بے گناہ بلوچوں کو ذبح کرنے میں مصروف ہے، پنجاب سی ٹی ڈی نے راجن پور میں جعلی مقابلے میں پانچ مغوی بگٹیوں کو قتل کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ان سبھی کو پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے مختلف شہروں سے اغوا کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment