یوم ِبلوچ شہداء: بی این ایم کا 8 نومبر کوبرلن میں سیمینارکے انعقاد کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

یوم ِ شہدائے بلوچ کی مناسبت سے بی این ایم نے 8 نومبر کوجرمنی کے دارلحکومت برلن میں ایک سیمینارکے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

اس سلسلے میں اپنے ایک مختصر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) برلن میں ایک سیمینار کا انعقاد کرے گی جس میں بلوچ شہداء کی بے پناہ قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔جنہوں نے اپنی زندگی بلوچستان کی آزادی کے لیے وقف کردی۔

اپنے بیان میں ا نہوں نے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اہم رہنماؤں اور شرکاء کے ساتھ شامل ہوں کیونکہ وہ شہداء کی بہادرانہ خدمات اور جاری جدوجہد کے بارے میں اہم بیداری پیدا کرنے کے لیے بات کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ 13 نومبر بلوچ شہدا کا دن ہے جسے بلوچستان اور بلوچستان سے باہر بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے اور انہیں سرزمین کی دفاع کے لئے ان کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کر نے کے ساتھ ساتھ تجدید عہد کی جاتی ہے۔ 

Share This Article