خیبر پختونخوامیں پاکستانی فورسز پر مہلک حملہ، کیپٹن سمیت 6 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم کے علاقے سلطان کلے میں ایک مہلک بم حملے میں پاکستانی کاایک کیپٹن سمیت 6 اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

طاقت ور آئی ای ڈی دھماکے کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فورسز کے ٹرکوں کو نذرآتش کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے بعدفورسز کی کمک کے لئے آنے والے عملے کو بھی حملہ آوروں نے نشانہ بنایا ۔

مہلک حملے میں ہلاک ہونے والے کپٹن کی شناخت پاکستان آرمی میڈیکل کور کے کیپٹن ڈاکٹر نعمان سلیم کے نام سے ہوگئی ہے جوپاکستان آرمی کے 71ویں میڈیکل بٹالین کا حصہ تھے۔

سوشل میڈیا میں جاری فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں پاکستانی فوجی گاڑیاں بری طرح تباہ ہوگئی ہیں جن میں آگ کے شعلے نکل رہے ہیں جبکہ روڈ پر اہلکاروں کی لاشیں پڑی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ مہلک بم دھماکے کے بعد 3 اہلکار لاپتہ ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔تاہم خیال کیاجارہا ہے کہ کارروائی ٹی ٹی پی کی ہوسکتی ہے ۔

Share This Article