پاور اور پیسوں کی جنگ، پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آپس میں لڑ پڑے،درجنوں آفیسران لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

پاکستان میں فوج کے ماتحت خفیہ ادارے آئی ایس آئی  ، ایم آئی اور دیگر ایجنسیز کے درمیان پاور اور پیسوں کی جنگ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری محکمہ جات کے آفیسران ، ملازمین ،سرمایہ کار اور کاروباری افراد کو بلیک میل کے ذریعے مال وجائیدادیں ہتھیانے ، کرپشن اور اربوں روپے کے لوٹ کھسوٹ کے باعث ایجنسیز میں آپس میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ایک ادارہ دوسرے ادارے کے آفیسران و اہلکاروں کو لاپتہ کر رہی ہے۔

گذشتہ دنوں پاکستانی میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے متعدد آفیسران اور اہلکار آئی ایس آئی اور ایم آئی نے جبری لاپتہ کردیئے ہیں ۔ جبکہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ لاپتہ کئے گئے مذکورہ افراد کے اہلخانہ بھی چپ سادھ لئے ہوئے ہیں ۔

پیسے اور پاور کے نشے میں دھت یہ ادارے اب کسی قسم کی بھی عوامی رائے کی پرواہ کئے بغیر مزید آفیسران کو لاپتہ کر رہے ہیں جبکہ انصاف کے ادارے کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتا ہونے کے بعد ہیڈآفس سمیت این سی سی آئی اے کے تمام دفاتر کی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔

یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بعض افسران خود سے غائب ہو ئے اور بیرون ملک چلے گئے ہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ مفروضے بھی خود عسکری اسٹیبلشمنٹ پھیلا رہی ہے تاکہ عوامی رائے کو بدلہ جاسکے۔

کہا جارہا ہے کہ این سی سی آئی فیصل آباد، لاہور، ملتان ، راولپنڈی اور ہیڈآفس کے 12 سے 15 افسران دفاتر نہیں آ رہے، بعض افسران کے بارے میں معلوم ہو رہا ہے کہ وہ بیرون ملک جا چکے ہیں اور بعض جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

این سی سی آئی کے ہیڈآفس میں 4 افسران گزشتہ 3 ہفتے سے دفتر نہیں آ رہے، ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور سابق ایس ایچ او کے فرانس جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک اور افسر نے 2 ہفتے کی چھٹی لی ہے اور وہ اس وقت امریکا میں ہیں۔

ایک افسر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ یورپ میں موجود ہیں، این سی سی آئی اے کے ترجمان سے اس بارے میں رابطہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے کسی قسم کی تردید نہیں کی۔

Share This Article