ایران طیارہ حادثے پر بھاری معاوضہ اداکرے ، یوکرین

0
283

یوکرین کی حکومت نے ایران میں ایک میزائل حملے میں تباہ ہونے والے اپنے مسافر جہاز کے واقعے پر ایران سے بھاری معاوضہ وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کالیبا نے کہا کہ ان کا ملک 8 جنوری کو ایران یوکرین کے جہاز کو فضا میں میزائل سے تباہ کرنے کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران کے ساتھ اس حوالے سے جمعرات کے روز بات چیت شروع ہوئی ہے مگر یہ بات چیت اتنی آسان نہیںہو گی۔

ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ سخت کشیدگی کے وقت یوکرین کی بین الاقوامی ایئر لائن کا ایک طیارہ بوئنگ 737 غلطی سے میزائل کا نشانہ بن گیا تھا۔ اس حادثے میں عملے سمیت تمام 176 افراد سوار تھے جو سب ہلاک ہو گئے تھے۔ ان میں 57 کا تعلق کینیڈا سے تھا۔

کولیبا نے کیف میں ایران اور یوکرین کے وفود کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس سے قطع نظر کہ ہم انصاف حاصل کریں گے چاہے اس میں کتنا بھی وقت اور کوشش صرف کرنا پڑےان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی مزید تفصیلات جمعہ کے روز شیئر کی جائیں گی۔

یوکرین کے صدر وولڈیمیر زیلنسکی نے فروری میں کہا تھا کہ ان کا ملک طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے یوکرینی باشندوں کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی معاوضے کی رقم سے مطمئن نہیں۔

ایک بین الاقوامی ٹیم نے جہاز میں موجود دونوں بلیک باکسز کی جانچ شروع کی۔ یوکرین کے ایک سینیر سفارت کار نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ بلیک باکس سے ملنے والی معلومات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہوائی جہاز کو غیر قانونی طریقے سے گرایا گیا۔ ایسے لگتا ہے کہ جہاز کی پرواز کو غیرقانونی قرار دیا گیا اور اسے خطرہ سمجھ کر نشانہ بنایا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here