بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مستونگ میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی صبح ساڑھے چار بجے مستونگ میں سلطان چوک میں قائم آرمی کی چوکی پر سرمچاروں نے دو دستی بم پھینکے،ایک بم چوکی کے اندر گرا، جبکہ دوسرا بم چوکی کے سامنے گرا،اس حملے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکارجبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔