بلوچستان سے متعلق بیان پرسلمان خان کوشدید تنقید کا سامنا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بالی ووڈ ایکٹرسلمان خان نے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران بلوچستان کاذکر ایک الگ ملک کے طور پر کیاہے۔

بلوچستان سے متعلق بیان کے بعد سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

اس تقریب میں اس کے ساتھ بالی ووڈ کے دو اور سپر اسٹار ز شاہ رخ خان اور عامر خان بھی موجود تھے ۔

اپنے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ ہندوستان ،بلوچستان ، افغانستان اور پاکستان سے بہت سارے لوگ مڈل ایسٹ میں کام کرنے آتے ہیں۔

بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے والے بیان پراب سلمان خان کو شدیدتنقید کا سامنا ہے ۔

سوشل میڈیا پر متضاد آرا ء سامنے آرہے ہیں ۔پاکستانی صارفین سلمان خان کو شدیدتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ بلوچستان اورہندوستان کے صارفین اسے ایک مثبت اور حقیقت پسندانہ رائے قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین اس بیان کومحض زبان کی پھسلن قرار دہے رہے ہیں جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ دانستہ ہے۔

لیکن دوسری جانب سلمان خان اور اس کی ٹیم کی طرف سے مذکورہ بیان کو لیکراب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لوگ سلمان خان کے اس بیان کو سلیبریٹ کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا پاکستان کا حصہ تھا اور نہ ہی ہے بلکہ اسے پنجابی فوج نے مقبوضہ بنارکھا ہے۔

سلمان خان کا بیان بلوچستان کی تاریخ اور شناخت کے موضوع پر ایک نئی بحث کا سبب بن گیا ہے۔

Share This Article