ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستانی فورسز پرحملہ ، 4 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے کوٹ لالو کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے چار اہلکارہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایف سی کے اہلکار گیس کمپنی ایس این جی پی ایل کی سیکورٹی پر مامور تھے کہ اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم فورسز نے ان کی تلاش کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Share This Article