بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ڈھاڈر میں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے اور ان کے سرکاری اسلحات ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ ڈھاڈر کے علاقہ اللّہ یار شاہ میں گشت کے دوران آج شام تقریباً 5 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کا قابض پاکستان کی پولیس کے ایک گشتی ٹیم سے سامنا ہوا۔ سرمچاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو گھیر کر گرفتار کرلیا، ان سے سرکاری اسلحہ قبضے میں لے کر ضبط کیا، اور ان کی سرکاری گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں سے ابتدائی پوچھ گچھ سے انھیں بلوچ عوام اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف کسی سرگرمی یا کارروائی میں ملوث نہیں پایا گیا جس کی وجہ سے انھیں کوئی نقصان پہنچائے بغیر رہا کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ڈھاڈر میں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے، سرکاری گاڑی نذر آتش کرنے اور اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔