حب میں خاتون قتل، پنجگور میں دو گاڑیوں میں تصادم سے 2 افراد ہلاک ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیاجبکہ پنجگور میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

صنعتی شہر حب میں مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

حب پولیس حکام کے مطابق ہفتے کی شام کو حب کے علاقے بھوانی میں گھر میں مبینہ شوہر نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی حقیقت کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاکی کے سبب پیش آیا۔

مقتولہ کے دو بچے تھے اور وارث نہ ہونے کی وجہ سے مقتولہ کی لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ مبینہ قاتل شوہر موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

حب پولیس کے مطابق واقعہ کی مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے گوران کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوران کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

لاش لاشوں اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔

Share This Article