پسنی : بحرہ بلوچ میں ٹرالر مافیا کا راج، دیدہ دلیری سے غیرقانونی فشنگ جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بحرہ بلوچ میں پسنی کے سمندری حدود میں ٹرالر مافیا کا دیدہ دلیری سے غیر قانونی فشنگ جاری ہے۔

دوسری جانب 45 روز سے مقامی ماہیگیرہڑتال پر ہیں جس کا فائدہ ٹرالرمافیا کو پہنچ رہا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ماہی گیروں اور بیوپاریوں درمیان تنازعے کے حل میں ناکام ہوگیا ہے۔

ٹرالر مافیا نے ایک بار پھر پسنی کے سمندر کو اپنا اڈ ہ بنالیا ہے اور کھلے عام دیدہ دلیری کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے سمندری حیات کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

مقامی ماہی گیر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کردی،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 30 کے قریب ٹرالر پسنی کے سمندر ی حدود میں غیر قانونی فشنگ میں مصروف ہیں۔

ماہی گیر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرالر رات کے اوقات دیدہ دلیری سے پسنی کے سمندر کے کنارے آکر ٹرالنگ کرتے ہیں اور دن ہوتے ہی ہفتلار جاکر کھڑی ہوجاتی ہیں۔

دوسری جانب پسنی میں ماہی گیر اور بیوپاری سیٹھوں کے درمیان تنازع کا فائدہ ٹرالر مافیا کو پہنچ رہا ہے۔

45 روز سے جاری ماہی گیر سندھی ناخداؤں کے مسلئے پر ہڑتال کررہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اِس مسلئے کو حل کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

Share This Article