سندھ میں صحافی طفیل رند فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شمالی ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند فائرنگ کے ایک واقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے گئے تھے کہ راستے میں ان پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے حملہ کیا۔

ایس ایس پی انور کھتران کے مطابق کہ ملزمان نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

اس واقعے کا مقدمہ تاحال دائر نہیں ہوا تاہم ایس ایس پی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ لین دین پر دونوں فریقین میں تنازع ہوا جس میں مخالف فریق کا ایک شخص ہلاک ہوا تھا جس کی ایف آئی آر میں صحافی طفیل کو نامزد کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین ایک ہی گاؤں میں رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ طفیل رند تقریباً ڈیڑھ سال قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سندھ میں یہ دوسرے صحافی کا قتل ہوا ہے اس سے قبل کراچی میں صحافی امتیاز میر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس واقعے میں بھی کوئی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی ہے۔

Share This Article