ایرانی کردستان میں حملہ: پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ملک کے صوبے کردستان کے سرحدی شہر سروآباد میں 4 اکتوبر کو ہونے والے ایک حملے اس کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

کردستان میں پاسدارانِ انقلاب کی یروشلم کور کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایک ’دہشتگرد‘ حملے میں اس کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی ہے۔

مزید کوئی تفصیلات دیے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ اس کے اہلکاروں پر دستی بموں حملے کیا گیا تھا۔

Share This Article