جھاؤ میں اسنائپر ٹیم نے پاکستانی فوجی اہلکار کو ہلاک کر دیا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں جھاؤ میں اسنائپر حملے میں پاکستانی فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ایک سنائپر ٹیم نے 3 اکتوبر کو شام 4 بجے کے قریب جھاؤ کے علاقہ نوندڑہ میں نوکو ہوٹل میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کی ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار کو نشانہ بناکر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ حملے کے بعد حواس باختہ دشمن فوج نے حسب معمول مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ تاہم سرمچار ہدف حاصل کرنے کے بعد بحفاظت نکل گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ جھاؤ میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور عزم کرتی ہے کہ بلوچ سرمچار دشمن فوج کی پسپائی اور مکمل انخلا تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article