خاران کلی نارو سے ناقابل شناخت نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے خاران کے علاقے سر خاران کلی نارو سے ایک بوسیدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاش اس قدر پرانی اور خستہ حالت میں ملی ہے کہ فوری طور پر اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

ضلعی انتظامیہ نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر کارروائی کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آ سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی خاران کے مختلف علاقوں سے اسی نوعیت کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article