بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے 2 مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لاشیں کافی حد تک خراب ہوچکی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق لاشوں کی جیبوں سے شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں، جن کی مدد سے ایک کی شناخت معراج ولد شیر محمد ساکن کوچگ گلی اور دوسری کی شناخت طلال احمد ولد عبدالرشید ساکن کوشک بلیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی افراد نے دونوں لاشوں کو اُٹھا کر لیویز تھانہ منتقل کر دیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔