مظلوم ومحکوم اقوام کی توانا آواز، پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچوں کی جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے ناقد اور انسانی حقوق کے علمبردار وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ اوران کے شوہر ہادی علی ایڈووکیٹ کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بلوچ حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر آج ایک مہم چلائی جائے گی۔
یہ مہم بلوچ وائس فار جسٹس کے زیر اہتمام "ایکس ” پر چلائے جائے گی۔
بلوچ وائس فار جسٹس کا کہنا ہے کہ مظلوموں کی آواز ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی ایڈووکیٹ کے خلاف ریاستی جبر، ان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ اور چھاپوں کے خلاف اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے آج رات ایکس پر مہم چلائے گی۔
اپنے بیان میں بلوچ وائس فار جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم تمام مظلوم اقوام، سیاسی و سماجی کارکنوں، وکلاء، طلباء، صحافیوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور زندگی کے دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایمان مزاری اور ہادی علی کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس مہم میں شامل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ماہیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر مہم آج 23 ستمبر 2025کو رات 8 بجے سے رات 10 بجے تک چلائی جائے گی۔