بارکھان: مسلح افراد کا کریش پلانٹ پر حملہ، بھاری مشینری کو آگ لگا دی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے وادی بغاؤ پرغاڑہ میں گزشتہ رات 7 بجے نامعلوم مسلح افراد نے روڈ پر کام کرنے والی مشینری پر فائرنگ کی۔

لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے بعد بھاری مشینری کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ متاثرہ مشینری میں جنریٹر اور گریڈر شامل ہیں، جو مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔

اس کے علاوہ کریش پلانٹ کو بھی آگ لگا دی گئی، جس سے علاقے میں جاری تعمیراتی کام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تاہم اس کارروائی کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article