ڈیرہ بگٹی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ، 3 بچے زخمی~بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک اور 3 بچے زخمی ہوگئے ۔
پیر کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے قادر آباد بیکڑ روڈ پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے جمیل ولد حمبو موقع پر ہلاک جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
مزید کارروائی جاری ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔