کوہِ سلیمان میں سیلابی ریلے کے بعد 2 ہزار سال پرانے سکے برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے کی تباہی کے بعد 2 ہزار سال پرانے نوادرات اور سکے برآمد ہوئے ہیں۔

نایاب سکے ڈیرہ غازی خان کے کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے سے برآمد ہوئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ان نوادرات میں ویما دیوا کنشکا کے دو ہزار سال پرانے سکوں کے ساتھ لودھی، تغلق، درانی، سکھ، مغل اور برطانوی دور کے سکے بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ عرب دنیا، وسطی ایشیا، چین اور خراسان کے سکے بھی ملے ہیں۔

کوہِ سلیمان کی پہاڑی برساتی ندی سخی سرور سے یہ قیمتی قدیمی سکے اور جواہر مقامی لوگوں کو ملے جنہیں متعلقہ محکمے نے پولیٹیکل انتظامیہ کے ذریعے قبضے میں لے لیا۔

قبائلی علاقے ڈیرہ غازی خان کے دریاؤں اور ندیوں سے نکلنے والے یہ سکے صرف دھات کے ٹکڑے نہیں بلکہ قدیم تہذیب کی نشانیاں ہیں۔

ان پر کندہ نقوش اس خطے کے شاندار ماضی، پرانی سلطنتوں اور دور دراز تجارتی راستوں کی جھلک دکھاتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہرین مزید خزانے کی تلاش کیلئے کھدائی کریں گے۔

Share This Article