روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں سکیورٹی کے لیے مغربی افواج کی تعیناتی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یوکرین میں اگر غیر ملکی افواج کو تعینات کیا گیا تو انھیں نشانہ بنایا جائے گا۔
صدر پوتن کا یہ بیان فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یوکرین کے معاملے پر ہونے والے سربراہی اجلاس کے بعد سامنے آیا جس کا مقصد یوکرین کی سلامتی کی لیے پیش کی گئی تجاویز کو حتمیٰ شکل دینا تھا۔
فرانس کے صدر نے کہا تھا کہ یوکرین کے 26 اتحادیوں نے جنگ بند کروانے کے بعد سکیورٹی فراہمی کے لیے فوجی تعینات کرنے کا باضابطہ رضامندی ظاہر کی ہے۔
ادھر روس کے صدر پوتن نے اتحادیوں کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ یوکرین میں تعینات ہونے والی افواج کو نشانہ بنانا روسی افواج کا ’جائز ہدف ہو گا۔