سردارمینگل کی برسی پر بم دھماکا ریاستی خفیہ اداروں کی کارستانی ہے،رحیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بی این ایم رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے کوئٹہ شاہوانی اسٹیڈیم پر ہونے والے خودکش بم دھماکے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں بلوچ قومی رہبر مرحوم سردار عطاء اللّہ خان مینگل کی برسی کے جلسہ میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وحشیانہ عمل ریاستی خفیہ اداروں کی کارستانی ہے۔ قابض ریاست مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ اور بلوچستان کے نام لیواکسی بھی طرح کے سیاسی اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں یا آوازوں کو برداشت کرنے کیلئے آمادہ نہیں ہےحتیٰ کہ وہ جماعتیں یا تنظیمیں جو پاکستانی نوآبادیاتی ریاستی ڈھانچہ کے اندر بلوچ کا نام لیتے ہیں قابض ریاست انھیں بھی برداشت کرنے پر تیار نہیں ہے جس کی تازہ ترین مثال بی این پی کے جلسہ پر بم دھماکہ ہے۔

ایسے غیر انسانی کاروائیوں کا مقصد دہشت پھیلانا ہے تاکہ سیاسی اور انسانی حقوق کی آوازوں کو خاموش کرکے ریاستی اداروں کے ہاتھوں جاری بلوچ نسل کشی پر پردہ ڈالا جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بم دھماکہ میں ایک درجن سے زائد افراد کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے میری دعائیں شہید ہونے والے کارکنوں کی خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللّہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبر اور برداشت کی توفیق عطاء فرمائے اور زخمیوں کو صحت یاب کرے۔

Share This Article