جبری گمشدگیوں کا عالمی دن ، تربت میں خاموش احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کو فی الفور بازیاب کیا جائے اور اس انسانی المیے کو ختم کیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ پرامن انداز میں اپنی آواز بلند کر رہے ہیں تاکہ حکام ان کی فریاد سنیں اور لاپتہ افراد کو بازیاب کر کے اُن کے خاندانوں کو انصاف فراہم کریں۔

Share This Article