بلوچستان سے پاکستان کیلئے سیکورٹی خدشات کے باعث ٹرین سروس آج کردی گئی ۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل منسوخ کر دی گی ہے۔
ہفتے کے روز پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرین سروس پاکستان میں سیلابی صورتحال کے باعث معطل کی گئی لیکن اندرونی ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے سروس معطل کردی گئی ہے۔
ریلوے حکام نے تصدیق کی کہ ٹرین کو جیکب آباد سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور مسافروں کو بلوچستان پہنچانے کے لیے سرکاری ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ صورتِ حال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور جیسے ہی سیکیورٹی کلیئرنس ملے گی، ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق اتوار سے ٹرین سروس دوبارہ بحال کردی جائے گی۔