بلوچستان میں زہری کراس کے قریب کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر ٹرک اور تیل بردار گاڑی میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
ضلع سوراب میں واقع زہری کراس کے قریب ایک ٹریلر اور تیل بردار گاڑی کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
لیویز حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جھلس کر ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ضلع پنجگور سے بتایا جاتا ہے، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔