وادی مشکے:بلوچ ماں پاکستانی فوج ہاتھوں اغوا،تشدد بعد ڈیتھ اسکواڈ کے حوالے

0
1075


مقبوضہ بلوچستان ریاستی بربریت جاری،ایک اور بلوچ ماں فورسز ہاتھوں اغوا،تشدد بعد ڈیتھ اسکواڈ کے حوالے

وادی مشکے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی آرمی نے چار روز قبل وادی مشکے کے علاقے قلات چیر سے بلوچ ماں ناز بی بی
کو حراست بعد اپنے ساتھ آرمی کیمپ لے گئے،شدید ذہنی و جسمانی تشدد کے بعد بلوچ ماں کو ریاستی حمایت یافتہ مسلح افراد(ڈیتھ اسکواڈ) کے مقامی سربراہ حاجی اکرم ساجدی کے حوالے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بی بی ناز بی بی کو اس سے قبل بھی ایک بار پاکستانی فوج نے اغوا کیا تھا تاہم کچھ دن بعد انکو رہا کیا گیا۔

پاکستانی فورسز کی جنگی جرائم مقبوضہ بلوچستان میں اپنے عروج پر ہیں۔مقامی ذرائع نے نمائندہ سنگر کو بتایا کہ یہ پہلا واقع نہیں ہے کہ بلوچ خواتین کو آرمی والے اغوا کرتے ہیں،انکے مطابق اس سے قبل کوہ اسپیت،راغے،جھاؤ اور دیگر علاقوں میں ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جہاں پاکستانی فوج خواتین کو اغوا کرنے کے بعد کئی روز انکو اپنی کیمپ میں تشدد کے بعد مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے حوالے کرتی ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ وادی مشکے مکمل طور پر فوجی چھاونی بنا دیا گیا ہے جہاں شام 7 بجے کے بعد کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اور لوگ شدید پریشانی و جبر کا شکار ہیں۔

اسی طرح علاقے کے نوجوانوں،بچوں میں منشیات عام کرنے کے لیے پاکستانی فوج نے ڈیتھ اسکواڈز کے ساتھ مل کر ایک نیٹ ورک بنایا ہے جہاں نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنایا جا رہے،مقامی ذرائع کے مطابق بچوں کو زبردستی منشیات کے ساتھ انجکشن دینے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here